کنکورڈیا کالج ساہیوال میں 32 لاکھ روپے کا غبن، 2 افراد کے خلاف مقدمہ

113

ساہیوال (این این آئی) کنکورڈیا کالج پاکپتن چوک میں 32لاکھ روپے کا غبن، رجسٹرار اور اکاؤنٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کنکورڈیا کالج کے ڈائریکٹر اسرار الحق نے طلباء کی فیسوں کی مد میں دو سال کا آڈٹ کرایا تو اکاؤنٹس میں 32لاکھ روپے کا غبن پایا گیا۔جس کے بعد محمد علی کاظم رجسٹرار اور اکاؤنٹنٹ عادل مقبول نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے مل کر غبن کیا اور16،16لاکھ روپے آپس میں تقسیم کر لیے تھے۔جس کے بعد دونوں آفیسر ڈیوٹی سے غائب ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے ڈائریکٹر کی رپورٹ پر مقدمہ 408ت پ دونوں آفیسروں کے خلاف درج کر لیا۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں