ساہیوال (آن لائن) چک101چھ آر میں محنت کش حمزہ کی 13سالہ بہن بینش اپنے ماموں کے گھر جا رہی تھی کہ گلی سے گزرتے ہوئے اللہ دتہ چوہان اور اس کے دو ساتھیوں نے پستول دکھا کر پکڑ لیا اور زبردستی کمرہ میں لے جا کر زناء بالجبر کے بعد فرار ہو گئے۔ چیچہ وطنی کے نواحی چک22چودہ ایل میں روبینہ ظفر اقبال کا 9سالہ بیٹا حمزہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ا سے شہروز کاٹھیا زبردستی اغوا کر کے لے گیا اور سکول میں زیادتی کر رہا تھاکہ بچے کے شور پر دیہاتی آ گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس ہڑپہ اور شاہ کوٹ نے دو مقدمات 375اے،376iiiت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔