ساہیوال(بیورورپورٹ)معمولی تلخ کلامی پر برانچ منیجر کو گولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔آرپی اوکانوٹس،رپورٹ طلب ،ڈی پی اوکوملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام دین ٹریڈرز لیاقت چوک میں مبینہ طور پر کسٹمر ابوبکرنے مبینہ تلخ کلامی پر برانچ منیجرعطس مبین کو 2 سے 3 فائر مارے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔انہوں نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
انہوں نے ساہیوال پولیس کو ہدایت کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق ابوبکر نامی کسٹمر سکنہ جھال روڈ ساہیوال ک قسط کے معاملے پر برانچ میجر سےتلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے پستول کے فائر کر کے برانچ مینجر کو قتل کر دیا







