ساہیوال: گیس سلنڈر پھٹنے سے ساہیوال بار کے سابق نائب صدرجاں بحق

13

ساہیوال (این این آئی) نواحی گاؤں موداں 56جی ڈی میں گیس کا سلنڈر پھٹ جانے سے ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر ملک ناصر علی سگھلاایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک ناصر علی سگھلا اپنے گھر پر کچن میں موجود تھے کہ گیس کاسلنڈر پھٹ گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئے ۔انہیں فوری طور پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگرسینئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے انہیں تشویشن ناک حالت کے پیش نظر لاہور برن یونٹ منتقل کر دیا گیا تھاجہاں وہ آج دم توڑ گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں