ساہیوال: موسلا دھار بارش، پانی سڑکوں پر جمع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

10

ساہیوال میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھاربارش ، بارش سے موسم میں کی شدت میں کمی آگئی جب کہ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔فروٹ منڈی اور سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے پھسلن ہو گئی جس کی وجہ سے دکانداروں اور عوام کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ساہیوال میں ہونے والی بارش آج تقریباً ڈیڑھ بجے دوپہر شروع ہوئی اور شام تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فرنیچر بازر، چوک عمر فاروق پاکپتن بازار ، ریلوے روڈ اور سول لائنز میں پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیرون لاری اڈہ میں بھی پانی جمع ہے تاہم بلدیہ اہلکار ڈسپوزلز کی مدد سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ تیز ہواؤں کےساتھ بارش سے حبس اور گرمی کازورٹوٹ گیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں