ساہیوال (این این آئی) جھال روڈ پر دستر خوان پرلنگر کی تقسیم جھگڑا،سیکورٹی گارڈ وجاہت علی، مجاہد علی، ماجد اور ساجد چار افراد نے فائرنگ کر کے عمران علی تندور ملازم کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے۔
واقعات کے مطابق محمدی دستر خواں پر ملازم عمران علی سے معمولی بات پر سیکورٹی گارڈ وجاہت کا پھڈا ہو گیا تو ملزم وجاہت علی نے مجاہد علی ، ماجد اور ساجد کے کہنے پراپنی گن سے فائرنگ کر دی جس سے عمران علی شدید زخمی ہو کر گر گیا۔جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس تھانہ فتح شیر نے عمران علی کے بھائی طارق علی کی مدعیت میں چار ملزموں کے خلاف مقدمہ 324اور34ت پ درج کر کے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔