پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس،جہاز گراؤنڈ میں انٹرنیٹ سروس بند

8

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کا معیار بہتر نہ ہوسکا معمولی موسمی تبدیلی کےبعد انٹرنیٹ ڈاون ہونا معمول بن چکا ہے شہری پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس سے تنگ آکر نجی کمپنیوں کے انٹرنیٹ کنکشن کو ترجیح دیتے ہیں. جہاز گراؤنڈ کے گرد و نواح میں پی ٹی سی ایل نے فائبر آپٹک سروسز دے رکھی ہیں جب کہ جہاز گراؤنڈ میں نجی کمپنیز کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جس سے جہاز گراؤنڈ کے صارفین نجی کمپنیز کا انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جبکہ اس علاقے میں پی ٹی سی ایل کا نیٹ استعمال کرنے والے شدید مشکالات کا شکار ہیں. گزشتہ شام چلنے والی تیز ہوا اور ہلکی بارش کے بعد پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤ ن ہوگئی. شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم میں معمولی تبدیلی کے بعد ہی پی ٹی سی ایل سروسز متاثر ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کی بجائے نجی کمپنیوں کے انٹرنیٹ کنکشن کو ترجیح دیتے ہیں ۔اس ضمن میں کاشف نامی صارف نے کمپلین درج کروائی تو ساہیوال ایکسچینج کی جانب سے فون کے ذریعے کاشف کوآن لائن کمپلین درج کروانے سے منع کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر بہتر سروس چاہتے ہوتو کسی اور کمپنی کا کنکشن لگوا لو ہمیں‌کوئی پروا نہیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں