ساہیوال(ایس این این)نو ر شاہ رو ڈ پرانی چونگی کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے مقدمہ بازی کی رنجش پر ایک محنت کش عدنان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس فرید ٹاؤن نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتا ل میں منقل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چک 86 چھ آر کے عدنان نے 24 اگست کو چک 47 پانچ ایل کے رضوان گجر اور اس کے باپ شبیر گجر کے خلاف مقدمہ تھانہ غلہ منڈی میں درج کرایا تھا۔
جس کے بعد ملزموں کی طرف سے مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جار ہی تھیں کہ وہ اپنا مقدمہ واپس لے ورنہ عدنان کو قتل کردیں گے۔ جس کی عدنان نے تھانہ فرید ٹائون میں درخواست بھی دے رکھی تھی لیکن پولیس فرید ٹاؤن نے کوئی کاروائی نہ کی۔ آج جب ضلع کچہری عدنان مقدمہ کی پیروی سے واپس آرہاتھا تو اس کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار آگئے اور کھلے عام گولیاں مار کر عدنان کو قتل کرکے فرارہوگئے ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔