چیچہ وطنی(ایس این این) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے حکم پر ایس ایچ او شاہکوٹ آصف نواز تلہ کی سرپرستی میں چھاپہ،مویشی چور گرفتار۔ پولیس کے مطابق پرویز نامی ملزم پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس نے ملزم سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کرلیے اور ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔