ساہیوال (این این آئی) ساہیوال میں 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی ودیگر 3کمسن بچوں سمیت 4سے بدفعلی کے مقدمات درج کرلیے گئے۔چک90نو ایل میں دارا ، لڈو چنگڑ، شانی نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش زاہد اقبال کے بیٹے (ع) 13سالہ سے اجتماعی زیادتی کی اور باری باری زیادتی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔شاداب ٹاؤن میں ایک ڈرائی کلینرز ناصر بھٹی کی دوکان سے اس کے بیٹے (ش) کو محمد حسن ورغلا ء کرلے گیا اور بچے سے جبراً زیادتی کی ۔زم زم ٹاؤن میں احسن اعجاز کے 6سالہ بیٹے (ع) کو علی عبداللہ ورغلاء کر لے گیا اور بدفعلی کی کوشش کی بچے شور پر شہری آ گئے تو ملزم بھاگ گیا۔بائی پاس ہڑپہ اسٹیشن پر نورشمس القمر کے 10سالہ بیٹے (ح)کو محمد شکیل سیر کروانے کے بہانے لے گیا اور زبردستی زیادتی کی ۔پولیس غلہ منڈی، فتح شیر اور ہڑپہ نے زاہد اقبال، ناصر بھٹی، احسن اعجازاور نورشمس القمر کی مدعیت میں 4مقدمات 375اے،376iii،377بی ،511ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔