پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان

23

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متلعق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں