اوکاڑہ: سٹاف نرس نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

9

اوکاڑہ(ایس این این) اسلحہ کے زور پر بنگلہ گوگیرہ کی رہائشی 4 بچوں کی ماں محکمہ صحت کی سٹاف نرس کے ساتھ تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ 24/GD میں زیادتی کی کوشش، خاتون کی طرف سے مزاحمت اور چیخ وپکار پر اہل علاقہ کے اکھٹا ہونے پر ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا۔ سٹاف نرس شبنم تنویر 24/GD ہیلتھ سنٹر سے ڈیوٹی کر کے واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور گنے کی فصل میں لے جا کر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔

ملزم عظمت عرف باوا نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گے۔ اہل علاقہ کے پہنچنے پر ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گیا۔خاتون نے ہسپتال سے میڈیکل حاصل کر لیا جس میں چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گے پکار 15پر کال کرنے پر پولیس پہنچ گئی۔پولیس تھانہ صدراوکاڑہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں