اسلام آباد(ایس این این) یکم ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے کی کمی کا اعلان ممکن ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کے پیش نظر اوگرا نے سفارشات مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ یکم ستمبر کو نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا جس کا اعلان ٣١ اگست کو کیا جائے گا۔