صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایک سال کے لئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کر دیا گیا

16

اسلام آباد (تازہ ترین) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایک سال کے لئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔ صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں