اسلام آباد سے لاہور آنے والی بس کو حادثہ 10 افراد جاں بحق

34

لاہور(17 جون 2023ء) اسلام آباد سے لاہور آنے والی بس کلر کہار کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک افسوسناک واقعہ کلر کہار کے قریب موٹروے پر پیش آیا جہاں لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔افسوسناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 13 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کے باعث موٹروے کی دو لین بند ہو گئیں جب کہ تیسری لین سے ٹریک رواں دواں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں