ساہیوال(ایس این این)حلقہ ارباب ذوق ساہیوال کا ماہانہ تنقیدی اجلاس ساہیوال آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابق ڈائریکٹر کالجز عبدالمجیدچودھری نے کی۔محمد ندیم صادق نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔
تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر عتیق کمبوہ صدر شعبہ نفسیات اور مہمان اعزاز پروفیسر افتخار ملک شعبہ عمرانیات گورنمنٹ کالج ساہیوال تھے۔ اجلاس میں تنقید کے لیے پیش ہونے والی تخلیقات میں سید صفی ہمدانی کی غزل اور ڈاکٹر رانی آکاش کا شخصی خاکہ شامل تھے۔
اجلاس کے شرکاءڈاکٹر افتخار شفیع ، عمر فاروق انشاء ، امتیاز احمد بٹ، کاشف حنیف اور عاصم اسلم نےدونوں ادب پاروں کے فنی و تنقیدی محاسن پر سیر حاصل گفتگو کی۔
مزید ادبی سرگرمیوں سے آگاہ رہنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ صفی ہمدانی نے روایتی احساسات کو جدید پیراہن عطا کرتے ہوئے حالات کے مطابق اپنے جذبات سامعین تک پہنچائے ہیں اور وقت کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے ماہر نباض کی طرح معاشرتی و سماجی مسائل کی نشاندہی کی ہے.
پروفیسر ڈاکٹر رانی آکاش کے شخصی خاکے پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے خاکہ نگار کے اسلوب ، مشاہدے اور حقیقت نگاری کو سراہا۔ اجلاس میں عبدالمتین ، اختر خان ، ذیشان خان، کاشف بشیر کاشف اور حافظ بلال سرور کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی۔