ساہیوال (آن لائن) ریلوے روڈپر پنچایت کے دوران پھڈہ ہونے سے دو گروپوں میں فائرنگ ،تین افراد شدید زخمی۔زخمیو ں میں رانا وسیم،رانا سیرم اور طارق جاوید شامل ہیں۔مقدمہ درج ۔ن لیگی سابق چیئرمین سمیت پانچ گرفتار۔
واقعات کے مطابق طارق جاوید پٹھان گروپ اور ندیم ن لیگی سابق چیئرمین گروپ کے درمیان کشیدگی چلی آرہی تھی کہ ریلوے روڈپر رات 12بجے پنچایت کے دوران جھگڑا ہو گیا جس پردونوں گروپوں نے کھلے عام فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے طارق جاوید، عرفان، حفیظ اللہ،مون شاہ، قیصرندیم، راشد کمار،علی رضا کاکا، وسیم صدیق،سیرم لیاقت،طاہرنائی،ندیم خاں،آصف آصی، شوکت شوکی،تھیلابھٹی،عمران سمیت چھیالیس ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ن لیگی سابق چیئرمین سمیت پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا