راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی ادارے 19 نومبر سے کھولنے کا فیصلہ

20

راولپنڈی(ایس این این) حکومت پنجاب نے موسمی حالات میں بہتری آنے پر راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذراائع کے مطابق کل 19 نومبر سے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔کمشنر راولپنڈی کے پرپوزل پر ادارہ تحفظ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسموگ میں کمی اور موسم میں بہتری کےباعث راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں اسکول کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے۔ تاہم اب سکول کھولنے یا بند رکھنے کا اختیار ڈی سی کومنتقل کیا جا رہا ہے۔ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اب موسم کی صورت حال دیکھ کر تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کر سکیں گے۔جن علاقوں میں سموگ کم ہو گئی وہ سکول 24 نومبر سے پہلے بھی کھل سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں