غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دیدی

22

چیچہ وطنی (آن لائن) شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کوچھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم نے آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتار ی دیدی۔ پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 50 بارہ ایل کے رہائشی 29سالہ ملزم وقاص کو اپنی28سالہ بیوی ثنا فرید کے کردار پر شبہہ تھا۔مقتولہ مضافاتی آبادی سے گاؤں40 بارہ ایل جارہی تھی کہ مسلح ملزم تعاقب کرتا ہوا وہاں پہنچ گیا اوراس نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی کووہیں ڈھیر کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد آلہ قتل سمیت گرفتار ی دیدی، پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل اسپتال منتقل کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں