کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی آئی ای) نے امتحان کے دن سے قبل اے ایس لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن آوٹ ہونے کی تحقیقات ڈھائی ماہ بعد مکمل کرلی ہیں اور پرچے کو منسوخ کردیا ہے جس کے بعد اب طلبہ کو ایس لیول کے ریاضی کے دوسرے پرچے میں حاصل شدہ نمبر کی بنیاد پر نمبر ملیں گے۔ اسکولوں کے سربراہوں کو لکھے گئے ای میل میں کیمبرج نے تسلیم کیا ہے کہ “ ہم نے متعدد ذرائع سے شواہد کا جائزہ لیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ مخصوص پرچہ امتحان کے آغاز سے قبل پاکستان میں طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد نے دیکھا۔