ڈی پی ایس ساہیوال کے نئے پرنسپل طلعت وزیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

1

ساہیوال: ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ساہیوال کے نئے پرنسپل طلعت وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کی سفارش پر ٹیسٹ اور انٹرویو کے مرحلے سے گزرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کے سابق پرنسپل سید انوار الحسن کرمانی 31 دسمبر 2024 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اکبر علی بطور ایکٹنگ پرنسپل ادارے کے انتظامی و تعلیمی امور کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔آج ایکٹنگ پرنسپل اکبر علی نے چارج نئے پرنسپل کے سپرد کیا. اس موقع پر ادارے کے اساتذہ ، طلباء اور ایڈمن سٹاف نے نئے پرنسپل کو خوش آمدید کہا اور انھیں مبارک پیش کی.طلعت وزیر نے بطور پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ساہیوال کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی تعیناتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں بورڈ آف گورنرز کی سفارش کو مدنظر رکھا گیا۔طلعت وزیر کے بطور پرنسپل چارج سنبھالنے کے بعد ادارے کے تعلیمی، انتظامی اور دیگر امور کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں