ساہیوال(ایس این این) ساہیوال شہر اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا، جیل چوک، کچہری چوک سمیت شہر کی سڑکیں گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، کئی کئی فٹ پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ساہیوال شہر کی تعمیر نو اور سیوریج کے کاموں کی وجہ سے سٹیڈیم روڈ، ریلوے روڈ، ڈی پی ایس روڈ، پاشا سٹریٹ، صدر بازار اور دیگر مقامات پر کھودے گئے گڑھے دلدل کی صورت اختیار کر گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔کوٹ خادم علی شاہ، فرید ٹاؤن، غلہ منڈی اور جہاز گراؤنڈ میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے جسے واسا کا عمل نکالنے میں مصروف عمل ہے.







