ساہیوال: پاکپتن چوک میں طلباء کا احتجاج اور پتھراؤ، 32 گرفتار

30

ساہیوال(این این آئی) پاکپتن چوک کے قریب ساہیوال پاکپتن روڈ کو علی اکبر ڈھکو اور علی شیراز نے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تقاریر کرکے نعرے بازی کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر طلبا کے ایک گروپ نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کرکے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے جس پر پولیس نے گھیرا ڈال کر 32طلبا کو گرفتار کرلیا جن میں سلمان احمد، محمد عاصم، عاشر اشفاق، صائم یوسف، طہ فاروق، ارسلان یسین، احسن رحمان ، علی شیراز، کاشف عثمان ، الیاس ، ذیشان ظہور، طہ نوید اسلم، علی مرتضی ، محمد ممتاز، عبد الرحمن ، فدا حیدر، محمد نوید احمد، محمد عباد اللہ، محمد عمران، حماد اسلم، یسین علی، طہ وقار، حسن ابدال، محمد احمد خان، محمد مظہر، ریحان زبیر، سلمان جھکڑ، علی حسام ، علی حمزہ، حسن علی، محمد حسن اور شہریار شامل ہیں جب کہ علی اکبر ڈھکو اور علی شیراز 35نامعلوم طلباکے ہمراہ گلیوں میں بھاگ کر فرار ہو نے میں کامیاب گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں