ساہیوال: چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لٹ گئے

17

ساہیوال (این این آئی) ڈاکو بوڑھی خاتون، دوکانداروں، زمینداروں، طالب علم اورر کشہ ڈرائیور سی15لاکھ82ہزار روپے کی نقدی، دو موٹر سائیکل ، رکشہ اور 10موبائل لوٹ کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر جوگی چوک سے بوڑھی خاتون منیراں سے کار سوار8لاکھ دس ہزار روپے نقدی، زیورات، موبائل، کالج چوک سے زین العابدین سی82ہزار روپے نقدی، دو موبائل، آفیسر کالونی سے دوکاندار چوہدری محمد ندیم عامر سی15ہزار روپے نقدی ،موبائل، چک94چھ آر سے شاہ زیب فوڈ کمپنی ملازم سے موبائل، نقدی 3ہزار روپے ،چک138نو ایل کے قریب محمد بلال سے ایک لاکھ 20ہزار روپے نقدی، پیلس چوک چیچہ وطنی سے میاں چنوں کے ایک طالب علم محمد ارسل سے نقدی ڈیڑھ ہزا ر روپے ، موبائل، چک110سات آر کے قریب محمد آصف رکشہ ڈرائیور سے رکشہ اپلائیڈ فار مالیت سوا چار لاکھ روپے دو ہزار روپے نقدی، ہائوسنگ کالونی چیچہ وطنی میں گو کمپنی ملازم حمزہ وحید سے سات ہزار روپے نقدی، چک20گیارہ ایل کے قریب دوکاندار افتخار احمد سے موٹر سائیکل نمبر7231ایل ایک کے ، موبائل، 62ہزار روپے نقدی اور چک25چودہ ایل کے قریب زمیندار بشیر احمد سے 55ہزار روپے نقدی ، موبائل چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس سٹی ، سول لائنز، فرید ٹائون، ڈیرہ رحیم، صدر چیچہ وطنی، سٹی چیچہ وطنی اور شاہ کوٹ نی11مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں