ساہیوال: کمیر میں سڑک کنارے نوجوان کی لاش برآمد

35

ساہیوال (این این آئی) پولیس کمیر نے سڑک کنارے پڑی لاش بر آمد کر لی، نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سڑک کنارے پڑی 35سالہ نوجوان کی لاش پولیس کمیر نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا اور نہ ہی نوجوان کے ورثاء کا سراغ چل سکا ۔
ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کے کچھ حصے تجزیہ کے لیے کیمکل ایگزمینر کو ارسال کر دیے ہیں کیونکہ لاش اس قدر پھولی ہوئی تھی کہ جسم پر کسی قسم کے نشانات وغیرہ نمایاں نہ ہونے کی وجہ سے متوفی کی موت کا ڈاکٹر واضح تعین نہ کر سکے اور نہ ہی شناخت ہو سکی۔ اس لیے لاش لاوارث قرار دے کر دفن کرا دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں