ساہیوال(ایس این این) ساہیوال شہراور گرد ونواح میں شدید حبس اور گرمی کے بعد آج رات ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ ساہیوال شہر میں اس وقت بھی بوندا باندی جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
آج سے جولائی کے آخرتک بارشوں کا امکان ہے۔بارش کے پانی کے نکاس کے لیے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، بارشوں سے ملک کے بالائی علاقوں اوردریاؤں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، تمام ڈی سیز کو سیلاب سے بچاو کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔







