چیچہ وطنی (این این آئی) نواحی چک 10گیارہ ایل کے قریب ایک ٹھیکیدار ذوالفقار علی کے ملازم سجاد اکبر کو ڈاکوؤں نے گولی ماردی۔واقعات کے مطابق ذوالفقار علی اور سجاد اکبر اپنے کھیتوں کورات ساڑھے نو بجے پانی سے سیراب کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور سجاد اکبر کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ زخمی سجاد اکبر کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی بے ہوشی کی حالت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے ذوالفقار علی کی مدعیت میں نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔


