ساہیوال، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

27

ساہیوال (این این آئی) ہارون آباد بہاول نگر روڈ پر گزشتہ رات ٹریفک حادثہ میں ساہیوال کے ایک خاندان کے تین جاں بحق ہونے والے افراد محمد ارشد چیمہ ریڈر ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال غزالہ یاسمین ان کے بھائی محمد اختر 55سالہ ملازم ہائی وے اور ان کے بھتیجے احد پانچ سالہ کی نمازہ جنازہ کنعان پارک میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحومین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔گزشہ رات ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے حادثہ میں محمد ارشد چیمہ ان کے بھائی محمد اختر، بھتیجا احمد منیر جاں بحق اور دو خواتین زاہدہ زوجہ اشرف عمر 40سالہ، رمضاناں زوجہ اشتیاق45سالہ شدید زخمی ہو ئیں۔ دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں