امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون سیریز کا ’آئی فون 15‘ کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ آئی فون کی اس سیریز کے موبائل کی قیمتیں 799 ڈالر سے شروع ہو رہی ہیں۔مگر پاکستان میں آئی فون 15 سیریز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟
پاکستانی صارفین یہ جاننے کے شدت سے منتظر ہیں.پاکستانی موبائل مارکیٹ کے مطابق 22 ستمبر کو پوری دنیا میں آئی فون 15 سیریز کی ڈیلیوری شروع ہو جائے گی اور آئی فون 23 ستمبر یا پھر 24 ستمبر کو پاکستان میں بھی آجائے گا۔ جہاں تک قیمتوں کی بات ہے چونکہ پہلا ہفتہ پریمیئر ویک ہوتا ہے، اس میں قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔
’ فرض کریں اگر کوئی 15 پرو میکس لیتا ہے تو اس کی قیمت وہاں کے ٹیکسز کے ساتھ تقریبا 1300 ڈالر کے قریب ہے، اور پاکستان میں 15 پرو میکس کی قیمت بنتی تو 4 لاکھ روپے ہیں مگر پاکستان میں اس کی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے تک تو ضرور ہوگی‘۔
موبائل مارکیٹکے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی فون پرو میکس کی رجسٹریشن فیس کا ابھی تک علم نہیں ہے مگر جب آئی فون 13 کے بعد آئی فون 14 کی سیریز آئی تھی تب بھی تقریبا ٹیکس میں 20 فی صد اضافہ ہوا تھا۔
اس وقت آئی فون 14 کی رجسٹریشن فیس 1 لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔ اس اعتبار سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ آئی فون 15 کا ٹیکس 1 لاکھ 80 ہزار تک ہوگا، مگر اس ٹیکسز کی تصدیق تب ہی ہوگی جب موبائل پاکستان پہنچے گا۔
آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی کی قیمت ستمبر کے آخری اور پہلے ہفتے میں 8 لاکھ پاکستانی روپے رہے گی جبکہ بغیر ٹیکس کے اسی فون کی قیمت تقریباً چھ سے ساڑھے 6 لاکھ روپے ہوگی۔ یہی موبائل نومبر کے آخر تک 7 لاکھ روپے تک ہو جائے گا اگر ڈالر 300 روپے سے نیچے رہا۔ڈالر کی وجہ سے قیمتیں بہت زیادہ بڑھ رہی ہیں اور 14 اور 15 سیریز میں کوئی بڑا فرق بھی نہیں ہے۔ اس لیے کہا جا رہا ہے جب اس کی قیمت 7 لاکھ روپے تک آجائے گی تو کچھ بہتری آئی گی۔پاکستان میں ایپل کا کوئی آفیشل اسٹور موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں آئی فون مختلف ذرائع سے آتے ہیں اور لانچ ہونے کے تقریبا 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 دن میں پہنچ جاتے ہیں۔ حال ہی میں انڈیا میں بھی اب ایپل سٹور بن چکا ہے، اس لیے اب زیادہ آسانی ہو گی۔
’ایک اندازے کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی کی پاکستانی روپے میں قیمت تقریبا 7 لاکھ تک جائے گی سارے ٹیکسز شامل کرنے کے بعد اور بغیر ٹیکسز کے زیادہ سے زیادہ بھی 5 لاکھ تک ہو گی۔ پھر ایک سے ڈیڑھ مہینے کے بعد دن بہ دن اس کی قیمت گرتی جائے گی، بعدازاں یہ مارکیٹ میں مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوگا لیکن پھر میں اس کی قیمت 6 سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک ضرور رہے گی‘‘
آئی فون استعمال کرنے والے تمام افراد خود کو ضرور اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں اور یقینا وہ یہ موبائل بھی ضرور خریدیں گے مگر جب قیمتیں تھوڑی گر جائیں گی۔ شروع کے ایک مہینے تک قیمتیں کافی زیادہ رہتی ہیں۔