اسلام آباد: ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، تاہم وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔