ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں 6 ڈاکوؤں نے 2 گھروں میں گھس کر اہلخانہ کو باندھ کر ایک کروڑ سے زائد نقدی، زیورات، سعودی ریال اور چاندی لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں ڈاکو راؤ تو حید کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر 15 لاکھ کی نقدی ، 50 لاکھ روپے کے 20 تولے زیورات، 3 ہزار ریال لوٹ کر لے گئے جبکہ ایک ڈاکو اسی گھر میں پہرہ دیتا رہا جبکہ باقی پانچ ڈا کو ساتھ والے گھر میں داخل ہو گئے اور خالد شمشاد کے اہلخانہ کو بھی ڈاکوؤں نے سیر غمال بنا کر 5لاکھ کی نقدی ، 24 لاکھ کے 10 تولے طلائی زیورات اور چاندی لوٹ لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس غلہ منڈی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی رانا افتخار کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔