ساہیوال (اے پی پی۔) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ادبی و ثقافتی کانفرنس سموگ کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔22اور23نومبر کو منعقد ہونے والی پانچویں کانفرنس اب فروری 2025میں منعقد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حسب روایت اس اہم کانفرنس میں 60سے زائد ملکی و غیر ملکی سکالرز کی شرکت متوقع تھی جنہیں پورے ملک سے سفر کر کے کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ سفری مشکلات اور سموگ سے پیدا ہونے والی سانس و گلے کی بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر کانفرنس کو کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔