ساہیوال (آن لائن سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے ضلع کچہری اوکاڑہ سے عدالت میں بیان کرانے کے لیے آنے والی لڑکی کے اغوا دہشت گردی مقدمہ کے گرفتار 11ملزموں محمد امین، محمد نوید، محمد طاہر، تصور عباس، محمد حسین، محمد عزیز، غلام مرتضیٰ کھوکھر، اللہ دتہ، محمد حسن، محمد عرفان اور محمد سلیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 8جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزموں نے ضلع کچہری اوکاڑہ سے 2جون کو عدالت میں بیان دینے کے لیے آنے والی خاتون کوسیکورٹی پولیس کی موجودگی میں اسلحہ کے زور پراغوا کر کے گاڑیوں میں فرار ہو گئے تھے۔ پولیس صدر اوکاڑہ نے سیکورٹی انچارج کچہری انسپکٹر منیر حسین کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ اور 7انسداد دہشت گرد ی ایکٹ درج کر لیا تھااور ملزموں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ۔