ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نہم جماعت کے رزلٹ کا اعلان 15 اگست کو کریں گے۔ تعلیمی بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والےامیدوار ہوجائیں تیار،نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 15 اگست کو کیا جائے گا۔امیدوار اپنا رزلٹ متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ یا موبائل فون کے ذریعے سے بھی چیک کر سکیں گے۔