ساہیوال، وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام، بہنوئی قتل

52

ساہیوال (این این آئی) راوی چوک کے قریب نئی آبادی ہڑپہ میں ماموں کانجن سے آئے ہوئے مہمان بہنوئی ندیم کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔
واقعات کے مطابق ماموں کانجن کے ندیم اور ہڑپہ کے علی رضا کی شادی وٹہ سٹہ پر ہوئی تھی لیکن ندیم کی بیوی خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی جب کہ اس کے بہنوئی ندیم کی بہن علی رضا کی بیوی اسے ذہنی مریض قرار دے کر روٹھ کر میکے چلی جاتی تھی۔



گذشتہ روز علی رضا کی بیماری کا سن کر اس کا بہنوئی ندیم مزاج پرسی کے لیئے ہڑپہ آیا تو سوتے میں علی رضا نے کلہاڑی کے وار کرکے ندیم کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کردی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں