چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں ایک گھنٹہ میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات. فارسٹ پارک کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیوپاری کو لوٹ لیا۔مسلح ڈاکوٶں نے 8 لاکھ چالیس ہزار نقدی چھین لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کےبیوپاری کو زخمی کر دیا ۔ ریسکیو حکام نے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔آج ہونے والی پہلی واردات میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے کالج روڈ پر واقع ایک الیکٹرانکس سٹور سے اسلحہ کے زور پر دوکان مالک سے 4 لاکھ روپے کی نقدی جبکہ دکان میں موجود گاہکوں سے بھی بھاری نقدی لوٹ لی۔
چیچہ وطنی میں کل بھی ایک ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں محمد رضوان نامی دکان دار سے 11 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے. شہر کی شاہراؤں پر ڈاکو سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جسکی وجہ سےعوام الناس میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔