ساہیوال (این این آئی) ڈاکو مسافر خاتون، پرنسپل، ریسکیو ملازم، طالب علم، بیوپاری سے سات لاکھ 37ہزار7سو روپے کی نقدی، موٹر سائیکل، گائے اور دس موبائل لوٹ کر لے گئے۔شرقی بائی پاس میکڈونلڈ کے قریب اوکاڑہ کی مسافر خاتون عطیہ ظفر اور اس کے کمسن بیٹے صائم کوتین نقاب پوش خواتین ڈاکوؤں اور رکشہ ڈرائیور نے 79ہزار3سو روپے نقدی اور موبائل چھین لیا۔
ڈاکو گن پوائنٹ پر ریسکیو ملازم مبشر حسن سے چک 81پانچ آر کے قریب موبائل او ر نقدی سات ہزار روپے، چک 103بارہ ایل کے قریب نیشنل فوڈ ز چیچہ وطنی کے ملازم حسن شہزاد سے 33ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 70فور آر کے قریب وفاقی سیکرٹ ادارے کے ملازم غلام رسول سے دو لاکھ 5ہزار4سو روپے نقدی، 2موبائل، چک 134نو ایل کے قریب ایک دوکاندار نوید اسلم سے 31ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 50جی ڈی میں ایک طالب علم عمران اقبال سے موبائل، نقدی 32ہزار روپے، پیر نجاری روڈ سے حبیب یوسف سے موبائل، چک 89اے چھ آر سے فروٹ مرچنٹ محمد فیصل سے موٹر سائیکل نمبر2216ایس ایل ایم، پاک پتن بازار میں محمد حسین سے موبائل، مشن چوک سے موٹر سائیکل سوار صائمہ بی بی اور اس کے کزن سے موبائل، چک 110سات آر میں پولٹری فارم مالک نعیم یوسف سے موبائل، نقدی 50ہزار روپے، چک 45بارہ ایل سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل ساجدہ احسان سے 50ہزار روپے نقدی اور رائفل لائسنسی چھین کراسے درخت سے باندھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
چک91چھ آر میں 6ڈاکوؤں نے محمد شہباز بیوپاری سے گائے مالیت 3لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین لی۔پولیس فرید ٹاؤن نی5ڈاکوؤں عمران کالی، سلطان سلطانی کاٹھیا، اصغر وٹو، عامر عباس وٹو اور ولید چیمہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس فرید ٹاؤن، غلہ منڈی، صدر چیچہ وطنی، نورشاہ، فتح شیر اور اوکانوالہ بنگلہ نے 12مقدمات عطیہ ظفر مبشر حسن، حسن شہزاد، غلام رسول، نوید اسلم، عمران اقبال، حبیب یوسف، محمد حسین، صائمہ بی بی، نعیم یوسف، ساجد احسان اور محمد شہباز کی مدعیت میں 397, 382, 395, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔