ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 11 جولائی2024ء) ڈاکو سکول ٹیچر، کمپنی ملازمین ، سیلز مین اور دوکانداروں سے 9لاکھ81ہزار400روپے کی نقدی، 2موٹر سائیکل اور14موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک سکول ٹیچر اللہ یار کے گھر بلال کالونی میں داخل ہو کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کے زیورات اس کی بیگم سے ،چک78پانچ آر میں بیوپاری محمد ارشد سے موٹر سائیکل نمبر7874ایس ایل کے ، 28ہزار 400روپے نقدی، موبائل، بلال کالونی میں جیولری کے دوکاندار راحیل عباس سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار ، نقدی5ہزار روپے، چک90نو ایل میں موبائل دوکاندار وسیم احمد سے ایک لاکھ 90ہزار روپے نقدی، تین موبائل، عارف روڈ پر محمد عرفان کمپنی ملازم سی48ہزارروپے نقدی، چک132نو ایل میں دوکاندار محمد نبیل سے ایک لاکھ95ہزار روپے نقدی، موبائل ، رتی ٹبی چک88چھ آر میں سیلز مین جعفر حسین سے موبائل، مڈھالی روڈ پر سید آصف شاہ سے دس ہزار روپے نقدی، موبائل، چک70فور آر کے قریب محمد شفیق دوکاندار سی75ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 187نو ایل کے قریب دوکاندار کلیم اللہ سے ایک لاکھ96ہزار روپے نقدی، موبائل ، گھڑی اور چک118نو ایل کے قریب میڈیکل سٹور دوکاندار محمد وحید رضا سے ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی ، موبائل، چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس فتح شیر، غلہ منڈی، فرید ٹائون، نورشاہ، ڈیرہ رحیم اور کمیر نے اللہ یار، محمد ارشد، راحیل عباس، وسیم احمد ، محمد عرفان، محمد نبیل، جعفر حسین، سید آسف شاہ محمد شفیق مغل، کلیم اللہ ، محمد وحید رضا کی مدعیت میں گیارہ مقدمات397, 392, 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔