کراچی: خاتون نے پڑوسن کا 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرہ کر لیا

27

کراچی: خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرہ کرلیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کیا اور اسے فروخت کرکے عمرہ ادا کرلیا۔بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمہ شہناز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 27 اکتوبر کو تھانہ بغدادی میں 20 تولہ سونا چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد انٹیلی جنس معلومات پر ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا۔ملزم عمران نے بتایا واردات اس کی بیوی نے کی ہے، جس کے بعد ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی۔ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی۔پولیس کی جانب سے مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں