پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

24

اسلام آباد (ایس این این) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے ہوگئی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا طلاق آج رات 12 بجے سے 31 اگست تک ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں