محرم الحرام: پنجاب میں موبائل سروس کہاں کہاں بند ہو گی؟ فیصلہ ہو گیا

19

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی، گوجرانوالہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، راجن پور، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 پر موبائل سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی، ان علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتوار 7 محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں