نگران وزیر اعظم نے میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی

47

اسلام آباد( ایس این این) نگران وزیر اعظم نے پی ایم ڈی سی اور پالستان میڈیکل کمشن کو میڈیکل کالجز کا انٹری ٹیسٹ دس ستمبر تک موخر کرنے کی ہدایت کر دی. نئے شیڈول کے مطابق اب ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہوگا. وزیر اع کے مطابق تاریخ کی تبدیلی سے طلبا کو تیاری کے لیے مزید وقت مل سکے گا.

https://x.com/anwaar_kakar/status/1691483958326833156?s=46
ان ہدایات کی روشمی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کردی، پہلے یہ ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا۔ قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم چند روز قبل پی ایم ڈی سی نے اسے مسترد کردیا تھا۔پی ایم ڈی سی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو ہوگا کیونکہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں