ملتان (اے پی پی) ملتان میں خلیفہ آستانہ فریدیہ ممتاز آباد میں شہداء کربلا کی یاد میں ڈھائی سومن حلیم کی دیگ تیار کی گئی ۔ آستانے کے خلیفہ افضل فرید چشتی نے بتایا کہ یہ دیگ ہر سال سینکڑوں عقیدت مندوں میں تقسیم کی جاتی ہے ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی دیگ ہے جس میں سے سیڑھی لگا کر حلیم نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیگ کی تیاری کے لیے دس سے بارہ کاریگر کام کرتے ہیں ۔ اس میں 15 من گوشت ، 400 کلو مختلف دالیں ،50 کلو مسالہ جات، 60 کلو دلیہ،200 کلو گندم، 200 کلو جو ، مختلف دالیں اور دیگر لوازمات استعمال ہوتے ہیں ۔ ملتان کی یہ روایتی دیگ ہر سال کی طرح اس برس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔