لاہور(ایس این این) لاہور میں سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی. انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ڈینگی کے حوالے سےگلوبل نیو انیشٹوز ان ڈینگی اینڈ سچویشن ان پاکستان زوم پر آن لائن جاری تھا کہ پروجیکٹر سکرین پر ایک ونڈو میں فحش ویڈیو چلنے لگی. انتظامیہ چند منٹ تک ویڈیو بند کرنے میں ناکام رہی. اس دوران خواتین کی بڑی تعداد سیمینار سے اٹھ کر گھروں کو روانہ ہوگئی. اس سیمینار میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ڈاکٹر تنویر الاسلام، ڈاکٹرز اور شرکاء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینگی وائرس نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ ڈینگی کے دوران صحیح علاج ہی مریض کو صحت یاب کر سکتا ہے۔ ڈینگی وائرس کی اقسام اور علاج پر مبنی بہت ساری ریسرچز کی ہیں۔