مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

31
ساہیوال(ایس این این) مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2024 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ کی تقریب احسان میڈیکل کالج آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ علی رضا نے حاصل کی۔تقریب میں نعت رسول مقبول محمد عثمان پھلروان نے پیش کی ۔

اس تقریب کی صدارت پیر حاجی احسان الحق ادریس سرپرست اعلیٰ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض حسین ہمدانی ڈائریکٹر کونسل آف آرٹس ساہیوال ڈویژن اور رانا حماد افضل صدر بورڈ آف گورنرز ساہیوال آرٹس کونسل تھے ۔اس تقریب میں شہزاد نسیم کی کتاب” جام وحدت”شاکر جتوئی کی کتاب ” اوکھیاں ہویاں ساہواں ” رامش منہاس کی کتاب “میں نعت لکھوں ،سلام لکھوں “مزمل احمد کی کتاب ” لوک ادب ” اور محمد عثمان پھلروان کی کتاب “اچیچی گل وات ” پر ایوارڈ دیے گئے ۔ملک دلاور سلطان ڈھکو اور شاہد مقصود سرویا کو ان کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیے گئے۔ محمد اختر خان کو ان کی ادبی خدمات پر “پنجابی سیوک ایوارڈ” دیا گیا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی پیر احسان الحق ادریس نے پروگرام کے انتظامات کوسراہا اور ایوارڈ لینے والوں کو مبارک باد پیش کی ۔ڈاکٹر سید ریاض حسین ہمدانی نے کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی فروغ ادب کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل اس ادارہ کی زبان و ادب کی خدمت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتی ہے اور ہم ہر وقت اور ہر طرح کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ رانا حماد افضل نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر مشتاق عادل اور مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ میں اس ادارے کے ادبی کاموں میں ہر طرح کا تعاون کروں گا ۔ پروگرام میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔پروگرام کے آخر پر مہمانوں کی پرتکلف چاۓ سے تواضع کی گئی۔ ڈاکٹر مشتاق عادل صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے آئندہ پروگرام میں معروف آرٹسٹ عبدالمتین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں