حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا، امریکی میڈیا

25

ہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔
اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، ایران پاسداران انقلاب نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، ان پر حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی۔اسماعیل ہانیہ 1962 میں غزہ کے شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے، غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کافی افراد شہید ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں