آئی فون 15 ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ریلیز ہو گا

33

نیویارک(ایس این این) بلومبرگ میں ایپل کے تجزیہ کار، مارک گورمین نے کہا ہے کہ ایپل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آئی فون 15 ریلیز کردے گا۔
مارک گورمین بلومبرگ میں ٹیکنالوجی کے رپورٹر ہیں اور ایپل مصنوعات سے متعلق مصدقہ خبروں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تازہ ترین پاور آن نیوز لیٹر میں گورمین نے انکشاف کیا کہ آئی فون 15 کی نقاب کشائی اس سال منگل، 12 ستمبر یا بدھ، 13 ستمبر کو کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ درست ہے تو صارفین ایپل کے نئے فونز کے پری آرڈر ممکنہ طور پر کچھ دن بعد جمعہ 15 ستمبر سے کرسکیں گے جبکہ شپنگ کی تاریخیں ایک اور ہفتے بعد جمعہ 22 ستمبر کی ہونگی۔
واضح رہے کہ گورمین کا یہ انکشاف ’9 ٹو 5 میک‘ ٹیک نیوز ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ بالخصوص بدھ 13 ستمبر کو چھٹی کرنے سے گریز کریں (کسی اہم اعلان کی توقع ہے)۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں