لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 2 دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا عندیہ

33

لاہور(ایس این این) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم، دو روز اسکول بند کرنے اور اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیاں بند رکھنے کا عندیہ دیدیا،عدالت کا گرین لاک ڈاون پالیسی پر تحفظات کا اظہار ، اس سے ایک علاقے کی آلودگی دوسرے علاقے میں منتقل ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے یہ پالیسی زیادہ موثر نہیں ہوگی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ برس بھی ہم نے اس پالیسی پر عمل کیا تھا، ماحولیاتی کمیشن میٹنگ کر کے فیصلہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹس جمع کرائیں۔عدالت نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ٹرمینل پر کھڑی بسوں کی چیکنگ کی جائے، اور موٹر وے پولیس کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ برس ہم نے ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم، جمعہ ہفتہ سکولز کی بندش اور مارکیٹس کے اوقات کار تبدیل کئے تھے جبکہ اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کیں تھیں، ہمیں دوبارہ ایسے اقدامات کی طرف جانا ہوگا۔ایل ڈی اے کے وکیل نے رپورٹ میں بتایا کہ لاہور کے 19 انڈر پاسز کے حوالے سے انکوئری رپورٹ مکمل کرلی ہے۔انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہونے سے روکنے کیلئے پی ایچ اے کو انڈر پاسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف ایکشن تیزکرنے کاحکم دیاتھا۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بچوں کو بسز کی فراہمی کیلئے مزید دو ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا۔عدالت نے سموگ کے تدراک کیلئے زیر سماعت کیس کا حکم جاری کرتے ہوئے بڑے احکامات جاری کئے تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیاتھا۔تحریری حکم میں کہا گیا تھاکہ آلودگی کاباعث بنانیوالی فیکٹریوں کوگرایاجائے۔سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کومانیٹرکرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
عدالت نے ٹولینٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ایل ڈی اے کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کی بہتری کیلئے پلان عدالت میں جمع کروایا گیا ہے، جس کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ کی مکمل اپگریڈیشن کی جائے گی۔عدالت نے محکمہ سکولزسکول کے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں