پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔پٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر منہگا کر دیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، اس اضافے کے ساتھ ہی ڈیزل کی نئی قیمت 390روپے42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کیلئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔