پٹرول بحران; ورک فرام ہوم کا فیصلہ؛ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں کل سے 31 مارچ تک بند

23

پٹرول بحران ختم ہونے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند کردیا ، سرکاری افسران کی گاڑیوں کے پٹرول و ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی ، وزراء اور اعلیٰ افسران کے پروٹوکول میں چلنے والی اضافی گاڑیوں پر پابندی لگا دی ، سکیورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوگی ۔ پنجاب کے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ آئے گا ۔
سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی ۔
امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز کی اجازت دے دی گئی ۔ شہریوں کیلئے ای بزنس اور “مریم کی دستک” سروسز جاری رہیں گی ۔سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز ہوں گی ۔پنجاب میں تمام سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئیں ۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی میلہ بھی ملتوی کر دیا گیا۔
ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں بنانے کا حکم دے دیا۔ پی آئی ٹی بی کو پٹرولیم کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بنانے کا ٹاسک مل گیا ۔ انتظامیہ، پولیس، پیرا ودیگر اداروں کے نمائندے ٹیم میں شامل ہونگے ۔
ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی، زائد کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اشیائے خورونوش کی طلب و رسد پر سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ۔ عوام سے غیر ضروری خریداری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کی اپیل کی گئی ۔ شہریوں سے رات گئے شاپنگ سے اجتناب کرنے کی درخواست کردی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا مشکل حالات میں اتحاد اور صبر سے مقابلہ کرنا ہوگا، قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں